مزید خبریں

ن لیگ کےایم پی اے سیدحیدربادشاہ کےاعزازمیں جبیل میں ظہرانہ کی تقریب

گزشتہ دنوں سعودی عرب کے انڈسٹریل شہر الجبیل میں مسلم لیگ ن پی پی 80 کے امیدوارایم پی اےسید حیدر بادشاہ باچا کی جبیل میں حاجی حیات خان کے ڈیرے پر آمد ہوئی تو ان کا مسلم لیگ ن کےرہنماوں اور ورکرز کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا۔ الخبرسے مرزا ریاض بیگ نے جسارت کے بیوروچیف سید مسرت خلیل کو بتا یا کہ سید حیدر بادشاہ باچا خان وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریفاوروزیراعلیٰ پنجاب دختر پاکستان محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب تشریف لائے ہوئے تھے۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد صدر مسلم لیگ ن دمام ریجن حاجی حیات خان، راجہ طالب کیانی ، راجہ شوکت علی ، راجہ عامر کیانی ، محمد ظہیر ، سلیم بٹعارف خان اور انفارمیشن سیکرٹری پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم شرقیہ ریجن چوہدری زبیرجٹ کی خصوصی دعوت پر سید حیدر شاہ بادشاہ الجبیل تشریف لائے۔ جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ قافلےکی شکل میں ان کو مسلم لیگ ن کے مرکزی آفس لایا گیا۔ جہاں ان کو بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ اس کے بعد ظہرانے کا انتظام کیا گیا۔ سید حیدر بادشاہ نے چودھری زبیر سے انٹرویومیں کہاکہ سعودیہ میرا دوسرا گھر ہے اور مسلم لیگ ن کے ورکر میرے بھائی ہیں۔ وہ جب بھی جہاں بھی آوازدیں گے میں ان کی آواز پر لبیک بولوں گا۔ ہم سب کو مل جل کر پاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئےاپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ طالب کیانی، راجہ عامر کیانی، راجہ شوکت اورتمام ممبران نے مل کرپاکستان اور تمام مسلم امہ کی خوشحالی کے لئے دعائیں کی۔