مزید خبریں

ویلڈن یو اے ای

شدید طوفانی بارش اور سیلاب کے بعد متحدہ عرب امارات میں معمولات زندگی نارمل ہوئے ہیں ،باہر بیٹھ کر کچھ اور اطلاعات دی جارہی تھیں لیکن آج ہی دبئی پہنچا تو دیکھا کہ اہم سڑکیں کھل چکی ہیں ۔شارجہ کے جن علاقوں میں تھوڑا بہت پانی ہے اسے نکالنے کے لیے یہاں کی عملہ دن رات کام کر رہا ھیں ۔ بڑے بڑے ٹینکرز اور پمپوں کے زریعے پانی نکالنے کے لیے ہزاروں لوگ چوبیس گھنٹے کام کر ہے ہیں ۔رضاکار بھر پور ساتھ دے رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ بارش کے دوران‎گھروں میں محصور افراد کو انکو گھروں میں کھانا مہیا کیا گیا ۔ جن علاقوں میں سڑکیں بند تھیں وہاں پر کشتیوں اور دیگر زرائع سے راشن دیا گیا ‎خراب سڑکوں کی مینٹیننس کی جارہی ھے ‎یہ تاریخ کی سب سے بڑی بارش تھی یہاں ندی نالے اور دریا نہیں ھیں اس لیے پانی نکالنا بھی ایک مشکل کام ھے ‎ڈرینج سسٹم بھی بند ہو جاتا ہے جب شدید بارش ھوتی ھے اور سڑکوں سے اور کچرے کی ٹوکریوں اور ڈرموں سے کچرا بارش کی وجہ سے بہہ جاتا ہے ۔جسکی وجہ ڈرینج سسٹم بند ھو جاتا ھے لیکن بے حد قابل تعریف ہیں یو اے ای کی اتھارٹیز کو جو دن رات ایک کر کے عوام کو ہر قسم کی سہولیات پہچانے کی کوشش کر رہے ہیں‎سب سے اہم چیز ہر قسم کی سپلائی جاری ہے بلدیہ اور حکومت کی سخت نگرانی ہے ،

یہاں کوئی مال اسٹاک نہیں کرتا ‎ گروسری اسٹور اور سپر مارکیٹوں سے ضروریات زندگی کی ہر چیز مل رہی ھے ‎اس مشکل وقت میں اہل پاکستان اماراتی کے ساتھ کھڑے ہیں‎یہاں ہمارے بہت سارے پاکستانی بھی ہر قسم کی مدد کر رہے ہیںجو کہ انتہائی قابل تحسین ھے ‎اسکے ساتھ ہماری ایمبیسی اور قونصلیٹ کا اسٹاف بھی پاکستانیوں کی ہر قسم کی مدد کررہا ہے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ منفی خبریں نہ چلائیں اور بغیر تحقیق کیےکوئی جاپان کے سونامی کی ویڈیو شیئر کر ہا ھے اور کوئی دوسرے ملک کی ‎یو اے ای میں رہنے والوں سے اپیل کی گئی ہے برائے کرم غیر تصدیق شدہ منفی خراب پھیلا کر اپنا اور ملک کا نام خراب مت کریں ۔ آگر آپ دبئی آرہے ہیں تو :-

ـ۱۔ آنے سے قبل سوشل میڈیا سے رابطہ منقطع کر لیں ۔

ـ۲۔ کسی بھی قسم کی منفی خبر پر یقین / شئیر نہ کریں چاہے وہ آپ کا قریب ترین بندہ ہی کیوں نہ دے رہا ہو۔

ـ۳۔ آج ائرپورٹ پر ٹیکسی والے نے مجھے شارجہ لے جانے سے انکار کردیا کہ وہاں پر پانی کھڑا ہے ، میرے اسرار پر بھی وہ نہ مانا تو میں نے اسے یہ کہہ کر راضی کیا کہ اگر پانی ہوا تو وہ مجھے پانی کے پاس اتار دے میں اپنا بندوبست کر لوں گا، یوں وہ مجھے عجمان کے قریب میرے گھر تک لے آیا۔ آپ بھی کسی پر یقین نہ کریں اور خود کو فکروں سے آزاد کرلیں ، یہاں پر زندگی نارمل ہے ۔

متحدہ عرب حمارات میں تاریخی بارشوں کے بعد یو اے ای حکام کا بھگوان بھی ابو ظبی کی گلیوں میں طوفانی ریلے کے ساتھ بہہ گیا۔ بارشوں کا 90 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

دبئی کی شدید بارش کے سبب پروازیں بند ہوگئی تھیں جس کے بعد مدینہ منورہ سے الجزیرہ ائیرلائن کے ذریعے دبئی جانے والے مسافر بارش کے دوران کویت ائیرپورٹ پر پھنسے ہوئے زمین پر لیٹے ہیں پاکستانی مسافر 65 گھنٹے پھنسے رہے ہوٹل اور فون نہیں دئیے گئے بمشکل کھانا دیا گیا تھا