مزید خبریں

کچی آبادیوں کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جارہا ہے، نجمی عالم

کراچی ( رپورٹ: محمدانور ) وزیر اعلٰی سندھ کے مشیر برائے کچی آبادی نجمی عالم نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے بھر کی کچی آبادیوں کا ریکارڈ اپڈیٹ کرنے کے ساتھ ان آبادیوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ترتیب میں لایا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام کچی آبادیوں کا سروے بھی کیا جا رہا ہے، یہ بات انہوں نے “جسارت ” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس مقصد کے لیے تمام کچی آبادیوں کو کچی آبادی قوانین کے تحت بہتر بنایا جا رہا ہے۔ نجمی عالم نے کہا کہ یہ بات نوٹ کی گئی تھی کہ شہر کی بیشتر کچی آبادیاں بلا ترتیب قائم ہے جس شخص کی مرضی کے مطابق یہ ڈھال دی گئی ہے، جس کی وجہ سے واٹر و سیوریج کی فراہمی و نکاسی آب کے مسائل جنم دے رہے ہیں جو مختلف مسائل کو جنم لینے کا باعث بن رہے ہیں۔ نجمی عالم نے کہا کہ ان آبادیوں کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جانا حکومت کی ذمہ داری ہے وزیر اعلٰی مراد علی شاہ ان آبادیوں کو شہریوں کی عالی شان آبادیاں بنانا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے موجودہ حکومت کو خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیر اعلٰی کی ہدایت پر شہر بھر کی 387 کچی آبادیوں کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچی آبادیوں کے لیز کے کام کو بھی جدید بنایا جارہا۔ نجمی عالم نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کچی آبادیوں کو بھی دیگر آبادیوں کی طرح تمام سہولیات سے آراستہ کرنا چاہتی ہے۔ تاکہ یہ دنیا کی بڑی اور جدید شہر کے ضروریات کو پورا کر سکے یاد رہے کہ نجمی عالم نے نئی منتخب حکومت کے مشیر کچی آبادی بنائے گئے ہیں اور وہ اپنی ذمے داریاں سنبھالنے کے فوری بعد کچی آبادیوں کے جملہ امور پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔