مزید خبریں

عدالت عظمیٰ ‘ آئندہ عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کیلیے 10بینچ تشکیل

اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ میں آئندہ عدالتی ہفتے کے دوران کیسز کی سماعت کے لیے دو 6 رکنی اور5 رکنی لارجر بینچ سمیت کل10بینچ تشکیل دے دیے گئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل3 رکنی بینچ عدالت عظمیٰکراچی میں22 اپریل بروز پیر سے26 اپریل جمعہ تک اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل6 رکنی لارجر بینچ فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلا ف سیکرٹری وزارت دفاع، سیکرٹری برائے قانون و انصاف، سیکرٹری داخلہ کے توسط سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، شہدا فاﺅنڈیشن بلوچستان اور دیگر کی جانب سے سابق چیف جسٹس جواد سعید خواجہ، بیرسٹر چودھری اعتزاز احسن، زمان خان وردگ، جنید رزاق، کرامت علی اور دیگر کے خلاف دائر 50 نظرثانی درخواستوں پر24 اپریل دن ساڑھے11 بجے سماعت کرے گا، سماعت عدالت عظمیٰ کے کمرہ عدالت نمبر4 میںمنعقد ہوگی۔