مزید خبریں

آزاد و مقبوضہ کشمیر میںراجا حیدر کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چوروں کی عام انتخابات کے بعد ملک بھر خصوصاً پنجاب میں ضمنی انتخابات پر کھلا ڈاکا ڈالنے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں ، الیکشن کمیشن آف پاکستان ، پنجاب اور وفاق کی غیر منتخب حکومتوں کے مابین ناپاک گٹھ جوڑ کی شدید مذمت کرتے ہیں ،جاتی امرا کے بھگوڑے کی ہاری ہوئی د±ختر کی نگرانی میں پوری حکومتی مشینری ضمنی انتخاب لوٹنے کی شرمناک مہم میں جنگل کے بادشاہ اور اس کے کارندوں کی سہولتکار ہے۔ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان، پنجاب اور وفاق کی غیرمنتخب حکومتوں کے مابین ناپاک گٹھ جوڑ کی شدید مذمت کرتے ہیں، جنگل کے بادشاہ کی جانب سے بندوق کے زور پر دستور معطّل کرنے کے بعد اس کے کارندے کھلے عام عوام کے ووٹ کے حق پر ڈاکا ڈالنے میں مصروف ہیں ضمنی انتخاب سے قبل پنجاب سمیت ملک بھر کے ان اضلاع جن میں الیکشن ہورہا ہے، انٹرنیٹ کی بندش بالکل غیرآئینی، غیرقانونی، شرمناک اور نتائج لوٹنے کا منصوبہ ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی انتخابی قوانین و قواعد کی کھل کر دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور تحریک انصاف کو نشان انتقام بنایا جارہا ہے