مزید خبریں

برطانیہ: 2009 ء کے بعد پیدا ہونے والوں کو سگریٹ بیچنے پر پابندی

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں 2009 ء کے بعد پیدا ہونے والے افراد کے ہاتھ سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔ دارالعوم میں 67 منفی ووٹوں کے مقابل 383 مثبت ووٹوں سے منظور ہونے والے قانونی بل کی رو سے نئی نسل کو زندگی بھر سگریٹ نہیں مل سکے گا۔ اس قانون کے ساتھ ملک میں سگریٹ نوشی سے پاک نسل پیدا کرنے کے لیے یکم جنوری 2009 ء کے بعد پیدا ہونے والوں کے ہاتھ سگریٹ کی فروخت ممنوع کر دی گئی ہے۔قانون کے نفاذ کے بعد رواں سال پندرہویں سال میں داخل ہونے والے بچے زندگی بھر سگریٹ نہیں پی سکیں گے۔مذکورہ قانون سگریٹ نوشی کی ممانعت پر نہیں صرف یکم جنوری 2009 ء کے بعد پیدا ہونے والوں کے ہاتھ سگریٹ کی فروخت کی ممانعت پر مبنی ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ کے قومی محکمہ شماریات کے مطابق 2022 ء میں ملک کی بالغ آبادی کا9.12فیصد سگریٹ نوشی کرتا ہے۔یاد رہے کہ اسی طرح کا ایک بل نیوزی لینڈ میں بھی منظور کیا گیا تھا لیکن نفاذ سے پہلے ہی نئی حکومت کی طرف سے اسے کالعدم کر دیا گیا تھا۔یہ بل سابق وزیراعظم جیسینڈرا آرڈن کی کوششوں سے منظور کیا گیا تھا۔ ان کی کوششوں کو ملک بھر میں خوب سراہا گیا تھا،لیکن ان کے پیش رو نے اقتدار میں آتے ہی اسے ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔