مزید خبریں

ناروے : مستقل رہایشی اجازت نامے کے لیے مالی معاونت کی شرط ختم

اوسلو (انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے نے غیر ملکیوں کے لیے صرف 3 سال میں مستقل رہائش حاصل کرنا آسان بنا دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ناروے نے مستقل رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے مالی معاونت کی شرط کو ختم کر دیا ہے ۔ پچھلے ضابطوں کے تحت 18 سے 67 سال کی عمر کے افراد کو مستقل رہائشی اجازت نامے کے حصول کے لیے مستحکم آمدن ظاہر کرنے اور حکومتی مالی امداد حاصل کرنے سے گریز کرنے کی ضرورت تھی۔حالیہ ترمیم نے سوشل سروسز ایکٹ کے تحت مالی امداد حاصل کرنے پر پابندی ختم کردی ہے ،تاہم مستحکم آمدن کی شرط برقرار ہے۔