مزید خبریں

ٹھٹھہ : کینجھر جھیل کی زمین پر قبضے کیخلاف جئے سندھ محاذ کا احتجاج

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں کو پانی سپلائی کرنے والی قدیمی کینجھر جھیل کی زمین پر بااثر شخصیات کی جانب سے قبضے کے خلاف جئے سندھ محاذ کی جانب سے حیدرآباد، ٹھٹھہ میں قومی شاہراہ جھرک پر احتجاج اور دھرنا دیا گیا، جس کی وجہ سے ٹھٹھہ سے حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں جانے والی ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ اس موقع پر جئے سندھ محاذ ضلع ٹھٹھہ کے صدر امجد شورو اور دیگر نے کہا کہ ٹھٹھہ کی تاریخی کینجھر جھیل جہاں پہاڑوں سے نکلنے والے پانی کی جگہ ماہی گیروں کا روز گار اور لوگوں کے لیے تفریح کا مقام بھی ہے اس کی زمین پر بااثر شخصیات کا قبضہ برداشت نہیں، اور نہ ہی قبضہ کرنے دیا جائے گا۔