مزید خبریں

ٹھٹھہ : نورانی حادثے کا زخمی ایک اور نوجوان جاںبحق

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) نورانی میں حادثے کا زخمی ایک اور نوجوان جاںبحق، گائوں میں سوگ کی فضا ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی، جاں حق ہونے والا نیاز غلام نبی جوکھیو کے گھر کا آخری سہارا تھا، غلام نبی کے ایک ہی گھر کے 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں، گاؤں قاسم جوکھیو کے افراد ٹرک میں عید کے دن شاہ نورانی کی درگاہ پر زیارت کے لیے جارہے تھے کہ ایک گاڑی کو بچاتے ہوئے ٹرک کھائی میں گر گیا تھا جس میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، نیاز جوکھیو کی میت گائوں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ نوجوان کی ہلاکت پر علی حسن زرداری، سید ریاض حسین شاہ شیرازی، صادق علی میمن اور سابق صوبائی وزیر سسی پلیجو نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔