مزید خبریں

کوئٹہ : منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے بحالی مرکز قائم

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) اینٹی نا رکو ٹکس فورس کے زیر انتظام منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے بحالی مرکز قائم کر دیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے 45 بستروں پر مشتمل سینٹر بلیلی روڈ پر فعال کر دیا گیا ہے، مرکز منشیات کے عادی افراد کے لیے معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرے گا، نیا مرکز جدید سہولتوں سے لیس ہے، پروفیشنل ڈاکٹرز، ماہر نفسیات، سماجی کارکنوں اور پیرامیڈکس کو مرکز میں تعینات کیا گیا ہے، مرکز میں منشیات کے عادی افراد کو 45 روز پر محیط مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اے این ایف منشیات اسمگلنگ کے انسداد کے علاوہ بحالی خدمات کی تکمیل کے لیے بھی پرعزم ہے۔