مزید خبریں

آٹو بھان روڈ فیز ٹو کی تعمیر میں سستی پر میئر کو تشویش

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مئیر کاشف علی شورونے شہباز حال میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں عوامی مسائل کے مختلف پہلوؤں پر ان کے حل کے لیے بات چیت کی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کی، اجلاس میں ڈوئل کیرج آٹو بھان روڈ، رنگ روڈ کی تعمیر اور حیسکو سے متعلق اہم اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ نے شرکت کی، اجلاس میں کمشنر حیدرآباد احسن علی قریشی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امجد شیخ ڈائریکٹر جنرل حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی پرویز احمد بلوچ میونسپل کمشنر میونسپل کارپوریشن ظہور احمد لکھن پروجیکٹ ڈائریکٹر غنی شیخ اور حیسکو حکام شریک ہوئے مئیر کاشف علی شورو نے آٹو بھان روڈ فیز ٹو کی تعمیر میں سست روی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ مئیر حیدرآباد نے ترقیاتی منصوبوں میں عدم دلچسپی پر پروجیکٹ ڈائریکٹر مقامی حکومتی پروجیکٹ کے اراکین پر عدم توجہی پر تشویش اور عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ میرے وقت میں میں یہ مسئلے تھے جو تاحال برقرار ہیں۔