مزید خبریں

ٹنڈوآدم : موٹر سائیکلوں میں تصادم 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی۔ تفصیلات کے مطابق کھنڈو روڈ سوئی گیس اسٹاپ کے قریب آمنے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں گائوں کرم لاشاری کے رہائشی محمد اسماعیل لاشاری، سوڈو لاشاری اور ہالا کا رہائشی ہیرو مل شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال پہنچایا گیا، طبی امداد دینے کے بعد سول اسپتال روانہ کردیا گیا، جہاں راستے ہی میں سوڈو لاشاری اور ہیرو مل زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ متوفیوں کی لاش تعلقہ اسپتال سے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔