مزید خبریں

حکومت نے عوام کا جینا مشکل کردیا،این ایل ایف

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) این ایل ایف سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ اور دیگر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مزید مشکل بنا دیا ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن بجلی ، گیس اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور مہنگائی کے خلاف پہلے ہی سراپا احتجاج ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کی اور مظاہرہ منعقد کیے، اس کے باوجود بھی حکومت کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی اور غریب عوام کا جینا محال ہو گیا ہے، جبکہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل طور پر سرینڈر کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کو ریلیف دیا جائے، انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام دشمن فیصلہ اور غریبوں سے روٹی کا آخری نوالہ چھیننے کے مترادف قرار دیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکمرانوں کی نہ اہلی اور نہ کام معاشی پالیسی کی وجہ سے پہلے ہی مہنگائی کے طوفان سے معیشت تباہ حال اور مرغی، انڈے ، گوشت ، آٹا دالیں سمیت روز مرہ کی ایشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور پیٹرول کی قیمتو ں میں اضافہ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا جس سے غریب آدمی اور تنخواہ دار طبقہ شدید متاثر ہوگا۔