مزید خبریں

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا، ندیم اقبال شیخ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہیومن رائٹس گروپ آف سندھ کے مرکزی جنرل سیکرٹری ندیم اقبال شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں حیسکو کی طرف سے عید کے تین دن لوڈ شیڈنگ نہ کر کے عید کے بعد گھنٹوں گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا، میمن سب ڈویژن میں عید کے چوتھے روز سے لنک گرانے، مرمت کے نام پر گرمیوں کی آمد سے پہلے ہی کی علاقوں میں کئی دنوں سے بجلی نہیں، غیر قانونی طور پر ٹرانسفارمرز کے لنک ہٹادیے جاتے ہیں ستم یہ کہ بجلی نہ ہونے کے باوجود بجلی کی قیمتیں بڑھا جارہی ہیں تاکہ کم سے کم یونٹ کے استعمال پر بھی بھاری بل عوام پر لادے جاسکیں تاکہ کرپٹ حیسکو ملازمین کی تمام تر آ سائشوں مراعات اور عیاشیوں میں کمی نہ آسکے،بصورت دیگر غریب عوام الناس پر بجلی چوری کے نام پر ایف آ ئی آر کا ناجائز اندراج کرادیا جاتا ہے جبکہ عوام پر بجلی بل ریکوری کے لئے کبھی رینجرز کبھی پولیس تو کبھی ایف آئی اے جیسے اداروں کی مدد سے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا ہوا ہے لیکن کوئی ادارہ اس حیسکو سے پوچھنے کے لیے تیار نہیں کہ اتنے بھاری بل بھر کر بھی عوام کو بجلی کون دے گا،ناجائز اوور بلنگ کون ختم کرے گا جبکہ بجلی چوری بھی واپڈا والے ماہانہ 5ہزار لے کر اے سی کی خود لائن لگانے کی اجازت دیتے ہیں اور جب واپڈا کی ٹیم چھاپہ مارنے آتی ہے تو جن سے واپڈا والے ماہانہ بھتہ لیتے ہیں انکو پہلے ہی خبر کر دیتے ہیں تا کہ وہ اپنی اے سی کی لائن ہٹا لیں اور غریب آدمی جو صرف لیگل طریقے سے بجلی جلا رہا ہے وہ اوور بلنگ اور ڈیڈیکشن کے لیے حیسکو دفاترکے دھکے کھا رہے ہیں ایک ہی ملک میں دو قانون سے عوام میں نفرت اور غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔