مزید خبریں

ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات، تحریک لبیک کا صدر کیلیے ضیاء ایڈووکیٹ کی حمایت کا فیصلہ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان لائرز ونگ حیدرآباد کا ایک اجلاس صوبائی رہنما سلیمان سروری ایڈوکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ چند روز سے تحریک لبیک پاکستان کے حیدرآباد ضلعی سیکرٹریٹ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے مختلف اُمیدواروں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور ٹی ایل پی کی صوبائی و ضلعی قیادت اور لائرز ونگ کے ممبران سے انتخابی اُمور اور بار کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ان ملاقاتوں اور طے ہونے والے معاملات کی روشنی میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ٹی ایل پی لائرز ونگ 20 اپریل کو ہونے والے ڈسٹرکٹ بار انتخابات میں صدر کے عہدے پر ضیاء الدین شیخ ایڈووکیٹ،نائب صدر کے عہدے پر خاتون اُمیدوار ریحانہ صدیقی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری کے لیے حق نواز جماری ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر امتیاز احمد ابڑو ایڈووکیٹ، جبکہ ایم ایم سی کے لیے عبدالرحیم میمن ایڈووکیٹ کی اُصولی حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ ٹی ایل پی کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی و یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ مہم کے سلسلے وکلاء اپنا ووٹ کاسٹ کرتے وقت بازوئوں پر فلسطینی پرچم والی اور اسرائیلی و یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ کے سلوگن والی پٹیاں باندھیں گے۔