مزید خبریں

ماہِ صیام میں افطار دسترخوان کا اہتمام کرکے خدمات سر انجام دی، عوامی خدمت فائونڈیشن

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی خدمت فائونڈیشن حیدرآباد کے نوجوانوں نے ماہ صیام میں لوگوں میں افطار دسترخوان کا اہتمام کرکے عوامی خدمات سر انجام دی ہیں۔ یہ بات چیئرمین اذلان راجپوت، غوث قاضی، زیان زیدی ، کشف مہاجر اور دیگر اپنے ایک بیان میں کہی۔ اذلان راجپوت نے کہا کہ ہماری تنظیم غریب عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے اور ہمارا مقصد مستحقین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے بعد بھی ہم بھرپور انداز میں لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں اور عوامی خدمت کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا کیونکہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دُکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے اور ہم سب کو مل کر اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ اذلان راجپوت نے کہا کہ میری تنظیم کے کارکنان خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور وہ بلا تفریق لوگوں کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں، ہمارا کام زیادہ سے زیادہ غریب اور مستحق لوگوں کے کام آنا ہے، ان کا احساس محرومی دور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیگر مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ کار خیر کے کاموں میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔