مزید خبریں

جامشورو : سیبس یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنا نس ملازمت سے برطرف

جامشورو (نمائندہ جسارت) شہید اللہ بخش سومرو (سیبس) یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج جامشورو پروفیسر ڈاکٹر ارابیلا بھٹو نے لیڈی ٹیچر اور گرلز ہاسٹل وارڈن کو حراساں کرنے کے الزام میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس آصف علی شر کو ملازمت سے ہٹا نے کے احکامات جاری کر تے ہوئے ملازمت سے برخواست کر دیا۔ آصف علی شر کو وومین ہراسمینٹ کمیٹی سیبس یونیورسٹی جامشورو کی سفارش پر وائس چانسلر نے ورک پلیس پر خواتین کو حراساں کرنے کے خلاف آصف علی شر کو کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ملازمت سے ہٹایا گیا ہے۔ ویمن حراسمنٹ کمیٹی سیبس یونیورسٹی جامشو رو اور گرلز ریسکیو سینٹرجامشورو نے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس آصف علی شر کے خلاف فیکلٹی ممبر اور وارڈن گرلز ہاسٹل کی شکایت پر الگ الگ تحقیقات کرنے کے بعد گرلز ریسکیو سینٹر جامشورو نے 15 اپریل کو سیبس یونیورسٹی اور دیگر متعلقہ شعبوں کو اپنی رپورٹ پیش کی، جبکہ ویمن ہراسمنٹ کمیٹی (سیبس) یونیورسٹی نے 17 اپریل کو وائس چانسلر کو رپورٹ جمع کرادی تھی۔ چنانچہ دونوں کمیٹیوں کی سفارش پر آصف علی شر کو ملازمت سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے۔ معاملے کو سنڈیکیٹ کے آئندہ اجلاس میں رپورٹ کیا جائے گا۔ یونیورسٹی کی جانب سے کیے گئے فیصلے کی معلومات سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، حکومت سندھ، ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس، حکومت سندھ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ، کراچی اور ڈی ایس پی گرلز ریسکیو سینٹر کو بھیج دیے گئے ہیں۔