مزید خبریں

سافکو نے علم، ادب اور فن سے متعلق شخصیات تسلیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سافکو، سافکو سپورٹ فاؤنڈیشن اور سافکو مائیکرو فنانس کمپنی نے علم، ادب اور فن سے متعلق شخصیات کو تسلیم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں حیدرآباد کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی، سافکو کے بانی اور سی ای او سلیمان جے ابڑو، صوفی یونیورسٹی بھٹ شاہ کی وائس چانسلر ڈاکٹر پروین منشی، محمد اسماعیل کنبھر اور سماجی رہنما زاہدہ ڈیٹھو کے بدست نصیر مرزا، علی دوست عاجز، قادر بخش مٹھو، پروفیسر محمد یار کھہاوڑ اور آغا بندہ علی کو ایکسیلینس شیلڈ ایوارڈ دیے گئے، جبکہ سلیمان جی ابڑو نے معزز مہمانوں کو گلدستے، اجرک اور لونگ کے تحائف پیش کیے۔ اس موقع پر سلیمان جی ابڑو نے شرکاء کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والے باصلاحیت شخصیات کو سافکو کی جانب سے ایکسیلنس ایوارڈز دیے جا رہے ہے تاکہ ان کی سوچ، فکر اور شعور کو نچلی سطح تک پہنچایا جا سکے اور دوسرے لوگ بھی ان کی تقلید کریں، بہتری کے سفر میں آگے بڑھیں۔ ہمیں یقین ہے کہ حوصلہ افزائی کے ایسے اقدام معاشرے میں بہتر تبدیلی کے لیے مددگار ثابت ہوں گے، ہم آنے والی نسلوں اور نوجوانوں کو اپنے اپنے شعبوں میں محنت کرنے اور قوم کا نام روشن کرنے کی ترغیب دینا چاہتے ہیں۔