مزید خبریں

حمیرا طارق کی خواتین سے آج لبیک یا اقصیٰ مارچ میںبھر پور شرکت کی اپیل

 

لاہور(نمائندہ جسارت) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میںآج امریکی قونصل خانے پر شام 6 بجے لبیک یا اقصیٰ مارچ میں خواتین سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ ہم دنیا کو بتادینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہم اہل غزہ کے مصائب اور اسرائیل کی سفاکیت کو بھولے نہیں ہیں۔ قبلہ اول کی آزادی اور حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔آج لاہور کے طول وعرض سے بڑی تعداد میں مرد خواتین اور بچے لبیک یا اقصیٰ مارچ میں شریک ہو کر دینی حمیت کا ثبوت دیں گے۔