مزید خبریں

حسین محنتی کی جماعت اسلامی کے مرکزی عہدیداران کے لیے استقامت کی دعا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے امیر العظیم کو جنرل سیکرٹری، لیاقت بلوچ،ڈاکٹر اسامہ رضی،میاں اسلم اور ڈاکٹر عطاالرحمن کو بطور مرکزی نائب امیر تقرری پر اپنی
نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے اپنی نئی ذمے داریوں پر کامیابی اور استقامت کی دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کی مرکزی لیڈرشپ جماعت اسلامی، پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے خیروبرکت کا باعث بنائے۔