مزید خبریں

قائمقام ناظمہ صوبہ بالائی سندھ کے 2 روزہ دورے پر روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائم مقام ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ شگفتہ ابراہیم آج بالائی اور زیریں سندھ کے 2 روزہ دورے پہ روانہ ہورہی ہیں۔ دورے کے پہلے مرحلے میں حیدرآباد ڈویژن کی ناظمات کی عید ملن اور رپورٹنگ اجتماع میں شرکت کریں گی۔ سہ ماہی کارکردگی کے علاوہ استحکام خاندان ، رمضان رپورٹ اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ بعد ازاں وہ سکھر روانہ ہوں گی، ان کے ہمراہ نائب ناظمات عظمیٰ اظہار اور عذرا جمیل بھی ہوں گی۔