مزید خبریں

بلوچستان کی 14رکنیکابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (اے پی پی)بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہائوس میں بلوچستان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب جمعہ کو منعقدہوئی۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے وزرا سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، صوبائی سیکرٹریز، وکلا، صحافیوں، قبائلی عمائدین سمیت پیپلز پارٹی اورن لیگی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔حلف اٹھانے والوں میں صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور بلیدی، نور محمد دمڑ شامل ہیں جبکہ سردار فیصل جمالی، سرفراز ڈومکی، عبدالرحمن کھیتران، سلیم کھوسہ، عاصم کردگیلو،بخت محمد کاکڑ، نوابزادہ طارق مگسی شامل تھے۔شعیب نوشیروانی، راحیلہ درانی اور ضیا لانگو نے بھی بطور صوبائی وزرا حلف اٹھایا۔