مزید خبریں

عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں26 اپریل تک توسیع

لاہور (نمائندہ جسارت)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس حملے کی عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے الزام میں درج 3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 26اپریل تک توسیع کردی ۔عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیسز کی سماعت کی ۔ بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلا کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل سلمان صفدر دیگر کیسز میں مصروف ہیں عدالت نہیں آسکتے مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر وکیل سلمان صفدر کو دلائل پیش کرنے کے لیے طلب کرلیا ۔عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔