مزید خبریں

گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں‘ ادارہ شماریات

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔آلو 12 روپے اضافے سے 78 روپے فی کلو ہوگئے، ٹماٹر 13 روپے اضافے سے 117 روپے فی کلو تک پہنچ گئے جبکہ زندہ برائلرمرغی 54 روپے اضافے سے 516 روپے فی کلو تک فروخت ہوئی۔اسی طرح لہسن، گوشت،دال ماش، دال مونگ، دال چنا، خشک دودھ، چاول ، چینی اور پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہوئیں۔اس کے برعکس 20 کلو آٹے کا تھیلا 130 روپے کمی سے 2323 روپے کا ہوگیا جبکہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر 95 روپے کمی سے 3254 روپے کی سطح پر آگیا، گزشتہ ہفتے فی درجن انڈے 19 روپے سستے ہوکر 257 روپے فی درجن فروخت ہوئے۔