مزید خبریں

بلوچستان‘پنجاب‘پختونخوا میں بارش،ژالہ باری کا امکان

 

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں بیشتر مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ تیز و ہلکی بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری بھی متوقع ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، شمالی، وسطی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔جمعہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق مٹھی میں 39، شہید بینظیر ا?باد 38، جیکب ا?باد، موہنجو داڑو اور سکرنڈ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، اسی طرح آندھی، جھکڑ، ڑالہ باری، گرج چمک اور تیز بارش کے باعث فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔