مزید خبریں

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کانایاب ادویات سے متعلق اہم فیصلہ

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مارکیٹ سے غائب ادویات سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔ ڈریپ نے مارکیٹ سے غائب جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے متبادل برانڈ مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈریپ نے نئی ادویات کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے، جس کے بعد نئی ادویات کی رجسٹریشن کر کے پیداواری لائسنس جاری کیے جائیں گے۔