مزید خبریں

اسلام آباد: آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ بجھانیمیں مصروف ہیں۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق آگ بجھانے کیلیے پاکستان نیوی کی مدد بھی لے لی گئی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ٹینکر میں پیٹرول ہے، آگ بجھانے میں مشکل ہورہی ہے۔عرفان نواز میمن کا مزید کہنا ہے کہ ری فلنگ کیلیے آئے ٹینکر میں آگ لگی ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔