مزید خبریں

سندھ ہائیکورٹ‘ لاپتا افراد کو بازیاب کراکر پیش کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیس میں اظہر، سعید اور نوید کو بازیاب کرا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ میںلاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، جہاں دوران سماعت لاپتا افرادکے کیس کے تحقیقاتی افسران کے بلاجواز تبادلوں پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتا افراد کے اہلخانہ میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے، تفتیشی افسران کے بلا جواز تبادلوں سے غیر سنجیدگی واضح ہوتی ہے، عدالت نے آئی جی سندھ کو معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ عدالت نے لڑکی سمیت دیگر افراد کی بازیابی کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع سے بھی رپورٹ طلب کی جبکہ سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حلف نامے کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی۔ عدالت نے آمنہ نور، وقاص رحمان، نوید علی، منیف علی کی بازیابی کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔