مزید خبریں

پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں ریکارڈ کمی ہوگئی۔ 6 سال بعد پہلی بار2023ء میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں37 لاکھ کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد گزشتہ برس19کروڑ46 لاکھ رہ گئی تھی جو2022ء میں19 کروڑ90 لاکھ تھی۔ ڈیٹا اینڈ مارکیٹ انٹیلی جنس پلیٹ فارم اور متحدہ عرب امارات کے ا سٹریمنگ پلیٹ فارم بیگن کی مرتب کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق2023ء کے دوران پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں19 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری جان بوجھ کر کم خرچ کرنے والے صارفین کو ہٹا رہی ہے اور زیادہ خرچ کرنے والے صارفین پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔