مزید خبریں

دھماکے میں زخمی سلمان نے بیوی کو فون کرکے زخمی ہونے کی اطلاع دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی واقعے میں زخمی سلمان کے بھائی شہزاد صادق نے بتایا کہ لانڈھی دھماکے اور فائرنگ میں میرا بھائی سلمان زخمی ہوا ، جو فائر فائٹر ہے اور پورٹ قاسم ڈیوٹی کے لیے جارہا تھا۔شہزاد صادق نے بتایا کہ بھائی سلمان کو جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں لگی ہیں، سلمان نے زخمی ہونے کے بعد اہلیہ کوکال کر کے اطلاع دی تھی۔پولیس کے مطابق دھماکے میں قریب موجود ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔