مزید خبریں

نیویارک: فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے پر پولیس کا دھاوا

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) نیو یارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں 100 سے زائد فلسطینی حامی مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا خبررساں اداروں کے مطابق پولیس نے غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی طرف سے قائم کیمپ کو خالی طاقت کے زور پر خالی کرالیا احتجاج میں شامل کئی طلبہ کا کہنا ہے کہ انہیں کولمبیا اور اس کے شریک ادارے برنارڈ کالج سے معطل کر دیا گیا ہے متاثرین میں ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ رکن الہان عمر کی بیٹی بھی شامل ہیں حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو مظاہرین کی طرف سے لگائے گئے درجنوں خیموں کو ہٹانے کا اختیار دے دیا ہے مظاہرین نے نے مظاہروں کا انعقاد کرکے یونیورسٹی کے قوانین اور پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تھی۔ نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ پولیس نے 108 گرفتاریاں کی ہیں۔