مزید خبریں

چین میں شرح پیدایش کم‘ بھارت سب سے زیادہ آبادی والا ملک

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی آبادی 1.441 ارب تک پہنچ گئی ،جس کے بعد اس کا دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہونے کا اعزاز برقرار ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق آبادی کے معاملے میں بھارت چین کو پیچھے چھوڑچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین کی آبادی 2022 ء میں 1.426 ارب تھی۔ اس کے بعد شرح پیدایش میں کمی کے باعث اس کی آبادی کم ہونا شروع ہوگئی ہے ۔ماہرین کے مطابق صدی کے آخر تک چین کی آبادی ایک ارب سے نیچے گر جائے گی۔واضح رہے کہ دنیا کی آبادی 8.119 تک پہنچ گئی ہے ۔