مزید خبریں

مسجد نبوی میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد نبوی میں گزشتہ ہفتے 55 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد میں آنے والے لوگوں کے اعدادوشمار جاری کردیے۔ مسجد نبوی کی جنرل اتھارٹی کے مطابق 55 لاکھ 48 ہزار 288 لوگوں کی مسجد نبوی میں آمد ہوئی، جبکہ 6 لاکھ 77 ہزار سے زائد لوگوں نے روضہ رسول پر حاضری دی۔ اس دوران ریاض الجنہ میں 2 لاکھ 59 ہزار مردوں اور ایک لاکھ 30 ہزار 832 خواتین نے نماز ادا کی۔واضح رہے کہ ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لی پیشگی اجازت لینا پڑتی ہے۔