مزید خبریں

سوڈان میں ہیضے اور ڈینگی بخار سے 391 افراد ہلاک

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں ہیضے اور ڈینگی بخار سے 391 افراد ہلاک ہوگئے ۔خبررساں ادارے کے مطابق سوڈانی وزارت صحت نے بیان میں بتایا کہ ملک میں جنگ کے ایک سال کے دوران ہیضے اور ڈینگی بخار کی وجہ سے کل 391 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزیر صحت ہیثم محمد ابراہیم نے کہا کہ تقریباً 11ہزار ہیضے کے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں 12 ریاستوں میں 325 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈینگی بخار کے کیس 9ہزار تک پہنچ چکے ہیں جن میں سے 66 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ حکومت کی طرف سے تقریباً 4ہزار ٹن جان بچانے والی ادویات مختلف ریاستوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔