مزید خبریں

جعلی نوٹ: جرم ثابت ہونے پر 2خواتین کو قید وجرمانے کی سزا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جی بی وی کورٹ کراچی ویسٹ ارشاد حسین نے جرم ثابت ہونے پر دو خواتین ملزمان کو ایک ایک سال قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی لیکن جیل بھیجنے کے بجائے دونوں خواتین کوایک ایک سال کے لیے پروبیشن آفیسر کراچی ویسٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزمان میں ایک بیوہ خاتون بھی شامل تھی۔ ملزمان پر سرکاری پیپلز بس سروس میں 1یک ہزار روپے کا جعلی نوٹ چلانے کا الزام تھا اور پولیس نے مزید دو جعلی نوٹ ایک ملزمہ سے اور تین جعلی نوٹ دوسری ملزمہ کی تلاشی میں برآمد کیے تھے۔ بس کے ڈرائیور نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ اسٹیٹ بینک نے بھی ان نوٹوں کو جعلی قرار دیا تھا۔ عدالت نے جعلی نوٹوں کو اسٹیٹ بینک کے حوالے کرنے کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔