مزید خبریں

عدالت کاایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ملازمین کوترقی دینے کاحکم

کراچی (اسٹاف رپور ٹر)سندھ ہائیکورٹ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو ترقی نہ دینے کا کیس عدالت نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کے مطابق درخواست گزاروں کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دینے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ملازمین کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کے مطابق درخواست گزاروں کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دینے کا حکم دے دیا عدالت کاکہناتھا کہ عدالت میں 19 دسمبر 2022 کو ہونیو الے ڈی پی سی کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا گیا یے،نا ہی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے فیصلے کو واپس لیا گیا ہے ،درخواست گزار کا موقف تھا کہ دسمبر 2022 میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے درخواست گزاروں کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دینے کی سفارش کی تھی ،عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزاروں کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دینے کا حکم دیا جائے۔