مزید خبریں

حادثات وواقعات میں 2بچوں اور خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میںحادثات وواقعات میں 2بچوں اور خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مواچھ گوٹھ تھانے کی حدود بلدیہ رئیس گوٹھ جنت سٹی سوسائٹی کے قریب گڑھے میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت تا حال نہ ہوسکی عمر 12،13 سال۔جاں بحق ہونے والے بچوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی، بلال کالونی پختون چوک مکان نمبر 78اے مصطفیٰ مسجد کے قریب پھانسی لگا کر 35 سالہ سیدہ زوجہ عمران نے خودکشی کر لی،متوفیہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔ریکسرلائن پل کے قریب سے 01 شخص کی لاش ملی ہے متوفی کی لاش ایدھی سردخانے منتقل کر دی گئی ۔دوسری جانب شرافی گوٹھ تھانے کی حدود لانڈھی معین آباد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 5سالہ بچہ جلوہ خان ولد موسی خان زخمی ہوگیا ، زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔