مزید خبریں

خاقان مرتضیٰ ای او بی آئی کے چیئرمین مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ21 کے افسر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ جو اس وقت ڈی جی سول ایویشن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے کا تبادلہ کر کے تاحکم ثانی ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹیٹیوشن (EOBI) زیر نگرانی وزارت بیرون ملک پاکستانی وترقی انسانی وسائل کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ ای او بی آئی کے سابق افسر تعلقات عامہ اسرار ایوبی کے مطابق خاقان مرتضیٰ ایک دیانتدار اور فرض شناس افسر کی شہرت کے حامل ہیں‘ اس سے قبل بھی ای او بی آئی میں ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈپارٹمنٹ اور چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔