مزید خبریں

غیر قانونی کاموں میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہوگی ‘اسحاق تیموری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب کی ہدایت پروائس چیئرمین اسحاق تیموری کا یونین کمیٹی نمبر 06 کا ہنگامی دورہ، تفصیلات کے مطابق یونین کمیٹی نمبر 06 کے علاقہ مکینوں کی جانب سے علاقے میں غیر قانونی پینے کے پانی کے کنکشن کی شکایت پروائس چیئرمین اسحاق تیموری نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپنی زیر نگرانی اس غیر قانونی کنکشن کو منقطع کروایا، اس موقع پروائس چیئرمین اسحاق تیموری نے کہا کہ لیاقت آباد ٹائون میں پانی مافیا، تجاوزات مافیا، کو پنپنے کا موقع نہیں دیا جائے گا، غیر قانونی کاموں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے عوام کو اپنے علاقوں میں ایسے افراد پر نظر رکھنے کا کہا جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ عوام کے تعاون سے ہم تعمیر لیاقت آبادٹائون کا کام کررہے ہیں، جلد ہی عوام کوسڑکوں،سیوریج سسٹم،پارکس،گرین بیلٹس پر تبدیلی نظر آئیگی، انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی پائیداری کے لیے تمام محکموں کو یکجا ہوکر کا م کرنے کی ضرورت ہے، ان شاء اللہ جلد ہی لیاقت آباد ٹائون کو مثالی ٹائون بنا دیں گے۔