مزید خبریں

ججوں کے خط کا معاملہ،تمام ججوں سے تجاویز طلب

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 6 ججوں کے خط کے معاملے پر عدالت عالیہ سمیت مقامی عدالتوں کے ججوں سے تجاویز طلب کرلیں۔ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دفتر نے تمام ججوں سے پیر تک تجاویز مانگ لی ہیں، عدالت نے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کر لی ہیں اور پیر تک تمام ججوں کو تجاویز بھجوانے کی ہدایت کردی ہے۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ججوں کو عدالت عظمیٰ کے حکم نامے کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے جبکہ ججوں کی تجاویز کے بعد عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ ہوگا۔