مزید خبریں

صدر آصف زرداری سے امیر البحرکی ملاقات

 

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں چیف آف نیول سٹاف نے صدر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے صدر مملکت کو ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ صدر مملکت نے ملک کے بحری مفادات کے تحفظ میں پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔