مزید خبریں

کندھکوٹ : بھار سھریانی، بیٹا اور بھتیجا ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) اغوا ہونے والے محنت کش علی بھار سھریانی، معصوم بیٹا شمن سھریانی اور بھتیجا ذیشان سھریانی ڈاکوؤں کے چنگل سے 45 روز بعد بازیاب ہو گئے، پولیس نے مقابلے میں بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تینوں مغویوں کی بازیابی معززین کی معرفت عمل میں آئی، مغویوں کی بازیابی پر عید کی خوشیوں سے محروم خاندان خوشی سے کھل اُٹھے۔ تفصیلات کے مطابق بی سیکشن تھانہ کی حدود رمضان لاڑو کے مقام سے 45 روز قبل ہوٹل بند کر کے گاؤں جانے والے محنت کش علی بھار سھریانی ان کا بیٹا شمن سھریانی اور بھتیجا ذیشان سھریانی کو ڈاکو اسلحہ کے زور پر اغوا کر گئے تھے جن کی 45 روز بعد بازیابی عمل میں آ گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف مسلسل آپریشن کے باعث درانی مہر تھانہ کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد تینوں مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے ڈاکو تینوں مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، کچے کے علاقے میں ناکہ بندی اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں مغویوں کی معززین کی معرفت بازیابی عمل میں آئی ہے، عید کی خوشیوں سے محروم مغویوں کے اہلخانہ میں اپنے پیاروں کی واپسی پر عید سے زیادہ خوشی کا ماحول پیدا ہو گیا۔