مزید خبریں

بدین : سینئر صحافی عطا چانڈیو کے بھائی کے قتل کی تفتیشی رپورٹ تاخیر کا شکار

 

بدین (نمائندہ جسارت) پولیس کی عدم دلچسپی اور سست روی کے باعث سینئر صحافی اور ایچ یو جے کے صدر عطا چانڈیو کے بھائی جانی چانڈیو کے قتل کی تفتیشی رپورٹ تاخیر کا شکار، جے آئی ٹی اور جیو فینسنگ کی رپورٹ کی بنیاد پر گرفتار مشتبہ افراد کی رہائی کے لیے سیاسی دباؤ پر صحافیوں کی جانب سے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے جلد تفتیش مکمل کر کے حقائق سامنے لانے اور ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پریس کلب، ایوان صحافت اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران اور سینئر صحافیوں نے ایس ایس پی بدین شیراز نظیر کو تحریری یاد دہانی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تعیناتی کے بعد صحافیوں کے وفد نے آپ سے ملاقات کر کے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس بدین کے صدر عطا محمد چانڈیو کے بھائی جان محمد عرف جانی چانڈیو کے ایک مبینہ قتل کی تفتیش اور کیس کی انکوائری میں پولیس کی عدم دلچسپی پر اپنی تشویش اور خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی جلد اور شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا تھا، آپ نے جلد تفتیشی عمل مکمل کرنے اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن تاحال کیس کی تفتیش میں کوئی تسلی بخش پیش رفت نہیں ہوئی۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی اور جیو فینسنگ کی رپورٹ کی بنیاد پر ایک گرفتاری بھی ہوئی، ہماری اطلاع کے مطابق گرفتار شخص سے تفتیش سے قبل ہی سیاسی دباؤ پر اسے رہا کیا جا رہا ہے۔