مزید خبریں

سکھر: 2 لڑکے پراسرار طور پر لاپتا ، والدین پریشان

 

سکھر (نمائندہ جسارت) 2 لڑکے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئے، بیراج روڈ پر واقع فیضان مدرسے کا طالبعلم 14 سالہ روشن ولد میر محمد مہر مدرسے سے نکلنے کے بعد لاپتا ہو گیا، علاوہ ازیں پرانا سکھر نمائش گرائونڈ کا رہائشی 17 سالہ فرحان ولد ساون میرانی گزشتہ روز سے لاپتا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ فرحان گھوٹکی سے سکھر واپس آیا، جس کا موبائل فون سٹی پوائنٹ بائی پاس پر بند ہوگیا، اس کے بعد سے لاپتا ہے۔ دونوں بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس اسٹیشن پر اطلاع دی گئی ہے لیکن بچوں کی تلاش میں ہماری مدد نہیں کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کے دورۂ سکھر سے واپسی کے بعد پنوعاقل سے مزید ایک شہری اغوا کر لیا گیا، گزشتہ 3 روز میں 4 شہری اغوا کیے جا چکے ہیں، پنوعاقل میں 3 روز کے دوران 4 افراد اغوا کیے جا چکے ہیں، سکھر میں مجموعی طور پر مغویوں کی تعداد 8 ہو گئی ۔