مزید خبریں

ٹنڈو محمد خان: گاؤں اللہ یار ترک میں پیور بلاک اسکیم کا افتتاح

 

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے ایم پی اے خرم کریم سومرو اور سابق ایم پی اے عبدالکریم سومرو نے گاؤں اللہ یار ترک میں 7 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی پیور بلاک اسکیم کا افتتاح کردیا۔ مذکورہ اسکیم سے گاؤں اللہ یار ترک کی متعدد گلیوں کو پختہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں علاقے کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے خرم کریم سومرو، سابق ایم پی اے عبدالکریم سومرو، غلام مصطفی ترک، شاہ نواز ترک، عبدالحفیظ ترک، جمیل احمد ترک، مختار ترک، ولی محمد ترک، خان محمد ترک، ڈاکٹر میر حسن ترک، ڈاکٹر پرویز ترک و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں عوام سے دیہی علاقوں کی گلیوں کو پختہ کرانے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کر دیا ہے۔ عوام سے کیے گئے ایک ایک وعدے کو پورا کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کا وژن ہے کہ شہری علاقوں سمیت دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کو ترجہی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ جلد حلقہ پی ایس 67 کے دیگر دیہاتوں میں بھی پیور بلاک اسکیموں سمیت تعلیم، صحت اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انتخابات میں تحصیل بلڑی شاہ کریم کی عوام نے ثابت کردیا کہ بلڑی شاہ کریم پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔