مزید خبریں

سندھ پریا کماری کی بازیابی کیلیے آواز بلند کر رہا ہے، مشتاق صدیقی

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) صرافہ ایسوسی ایشن رانی پور کے صدر مشتاق احمد صدیقی نے کہا ہے کہ 2 برس قبل سنگرار شہر سے معصوم بچی پریا کماری کو اغوا کیا گیا جسے بازیاب کرانے اور سراغ لگانے میں مکمل ناکام اور پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے پریا کماری کا مقدمہ درج کر لیا اور جے آئی ٹی بھی تشکیل دی ہے، اس کے باوجود بھی پولیس سنگرار کے بااثروں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے تیار نہیں، پورا سندھ پریا کماری کی بازیابی کے لیے سراپا احتجاج ہے، سندھ کا شعور پریا کماری کی بازیابی کے لیے آواز بلند کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سازش کے تحت کاروباری ہندوئوں کو سندھ خالی کرنے کے لیے ڈاکوئوں اور ان کی سرپرستی کرنے والے دن رات سازشیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سندھی ہندو برادری میں مایوسی پھلی ہوئی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے پریا کماری کے بازیابی کے لیے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔