مزید خبریں

نوشہرو فیروز : ایس ایس پی کی ہدایت، منشیات کیخلاف ریلی نکالی گئی

نوشہرو فیروز (جسارت نیوز) ایس ایس پی کی ہدایت پر منشیات کے خلاف آگاہی ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کیپٹن (ر) صدام حسین کی خصوصی ہدایت کے پیش نظر سینئر پولیس افسران کی سربراہی میں نوشہرو فیروز سٹی میں منشیات کے خلاف مہم کے سلسلے میں آگاہی ریلی نکالی گئی۔ اس ضمن میں ایس ایس پی نے ضلع بھر کے تمام نوجوانوں اور باشعور عوام کو اپیل کی کہ وہ بھی منشیات کے خلاف مہم کے سلسلے میں پولیس سے بھرپور تعاون کریں، باشعور عوام کے تعاون سے منشیات کا جڑ سے خاتمہ کرکے اپنے معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کریں گے۔ دوسری جانب ایس ایس پی کی ہدایت پر منشیات کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔ سماج دشمن عناصر و منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کیا گیا ہے اور متعدد منشیات فروشوں، ڈیلرز کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے، جبکہ گرفتار مذکورہ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔