مزید خبریں

پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے کوششیں تیز

پشاور(صباح نیوز) سابق وزیردفاع ورہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے کوششیں تیز کردیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں کے ساتھ مشاورت بھی مکمل کرلی، آئندہ چند روز میں پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں سے اہم بیٹھک متوقع ہے ۔ دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلز پارٹی کے کچھ صوبائی رہنما پرویز خٹک کی شمولیت کے حق میں نہیں، پرویز خٹک کی پی پی پی میں شمولیت میں سب سے زیادہ رکاوٹ نوشہرہ سے ہے۔ مقامی پی پی رہنماں کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سیاست میں بات چیت کے دروازے ہر وقت کھلے رہتے ہیں۔