مزید خبریں

وزارت مذہبی امور نے حج انتظامات کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد (اے پی پی)وزارت مذہبی امور نے حج2024کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی، عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کے لیے فلائٹ آپریشن9مئی سے شروع ہوگا اور9جون تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق حج آپریشن ملک بھر کے8ہوائی اڈوں کے ذریعہ مکمل کیا جائے ۔ اسلام آباد لاہور اور کراچی سمیت کوئٹہ،سکھر،سیالکوٹ رحیم یار خان ائر پورٹس پر آپریشن ہوگا۔پشاور کے عازمین اسلام آباد ائرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔ فیصل آباد کے عازمین لاہور ائرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔