مزید خبریں

راناثنا کیخلا ف مقدمے کی درخواست‘ فریقین سے جواب طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج ملیر کی عدالت میں راناثنا اللہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست کی سماعت،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔مقدمہ اندراج کی درخواست پی ٹی آئی لائرز فورم سندھ کے نائب صدر خالد محمود ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ کئی چینلز اور سوشل میڈیا پر رانا ثنا اللہ کا انٹرویو سنا ،رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی دھمکی دی،ملیر سٹی پولیس کو ہدایت کی جائے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، درخواست میں ایس ایس پی ملیر اور ایس ایچ او ملیر کوفریق بنایا گیا ہے،اس سے قبل پی ٹی آئی کے ظہور محسود کی رانا ثنا اللہ کے خلاف درخواست مسترد ہو چکی ہے۔